Ch. Kareem u Din- چوہدری کریم الدین
چوہدری کریم الدین جنہیں پیار سے گھر والے " پُو " اور محلے کے نوجوان "پوصاحب" پکارا کرتے تھے۔ ہم نے بھی انکو تمام عمر پو صاحب ہی کہا کہ اس نام میں ان سے بہت اپنائیت اور محبت محسوس ہوتی تھی۔
پو صاحب بلاشبہ ایک عظیم انسان تھے۔ بے شمار خوبیوں کے مالک تھے۔ ہم سب اہل محلہ پر انکا بہت بڑا احسان ہے کہ اس عمر میں، جس میں فضولیات میں وقت ضائع کرنے کی طرف زیادہ رحجان ہوتا ہے، اس عمر میں ہم سب انکے زیرِ سایہ اور نگرانی میں بڑے ہوئے، انکو بلا استثناء ہر بچے بڑے سے بہت پیار تھا، ہر ایک سے ذاتی تعلق رکھتے تھے مگر کسی کو بھی غلط حرکت ، گفتگو میں پاتے تو فوراً روک دیتے۔ سچی بات یہ ہے کہ ہماری تربیت میں گھر والوں سے زیادہ پو صاحب کا حصہ ہے۔ انکے پاس خواہ کوئی جماعتی عہدہ ہوتا تھا یا نہیں مگر وہ ہم سب کے نگران تھے، استاد تھے اور بڑے بھائی تھے۔وہ جہاں بھی ہوتے ہم سب انکے اردگرد ہی جمع رہتے تھے۔
جب ہم بڑے ہوئے تو ایک ایک کرکے سب پاکستان سے باہر جانے لگ گئے مگر پوصاحب ہمیشہ سچے پاکستانی ہی رہے کبھی پاکستان کو خیر آباد کہنے کا خیال نہیں آیا۔ اگر کسی موقعہ پر کوئی دوست ایسی بات کہہ دیتا جو پاکستان کے خلاف ہوتی تو سب سے زیادہ دکھ پوصاحب کو ہوتا۔ فوراً تردید کرتے یا دکھ کا اظہار کرتے۔
پاکستان سے باہر جانے کے بعد اکثر دوستوں کا دوری کی وجہ ان سے رابطہ کم ہوگیا تھا، مگر انکی اچانک وفات نے سب کو واپس انکی یادوں کے گھیرے میں لے لیا ہے۔ سب دوست ایک دوسرے کو فون کرکے اپنے اپنے صدمے کا حال سنا رہے ہیں ایک دوسرے کو تسلی دے رہے ہیں ۔انکے اتنی جلدی چلے جانے کا ایسا دکھ جو باقی ساری زندگی ختم نہیں ہوگا۔
اس پلیٹ فارم کو جلد مکمل کرنے کا باعث بھی پو صاحب ہیں۔ کئی سال سے خواہش تھی کہ کوئی ایسا مرکز ہو جہاں لوگ اپنے اپنے پیاروں سے وابستہ یادوں جو جمع کرسکیں۔ پو صاحب کی وفات نے مجبور کردیا کہ اب یہ کام دنوں میں مکمل کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ پیارے پو صاحب کو غریقِ رحمت کرے۔ انکے تمام لواحقین اور چاہنے والوں کو صبر عطا کرے۔ آمین
از عدنان محمود
WEB / APP / AI DEVELOPMENT / AUTOMATION
Advertise here!
JUST TESTING
JUST TESTING
test 2
Memory Wall
Words and memories shared by our community.