In Loving Memory
Raja Nasrullah Khan پروفیسر راجہ نصراللہ خان ۔

Raja Nasrullah Khan پروفیسر راجہ نصراللہ خان ۔

October 14, 1940 – May 29, 2026
18 views

پاکستان سے آمدہ اطلاع کے مطابق نامور قلمکار محقق ادیب اور تاریخ ساز مضامین سپرد قلم کرنے والے راجہ نصراللہ خان اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ انا للہ وانا الہہ راجعون ۔ راجہ صاحب جب سعودی عرب سے دیار وطن کو واپس لوٹے تو میں دیار غیر کو کوچ کرنے کی تیاری کر رہا تھا ۔ اس خاندان سے جس کا ہر فرد ملنسار ، مہمان نواز اور چھوٹے بڑے ، غریب امیر کو ایک جیسی عزت دینے میں لا ثانی کردار کا حامل ہے میرا رابطہ راجہ نصراللہ صاحب کے چھوٹے بھائی راجہ ناصر احمد کا نویں جماعت میں کلاس فیلو بننے پر ہوا ۔ یہ غالبا 1966 کی بات ہے ۔

اس بندھن کی بدولت میں نے ڈلوال ، دولمیال ، کلر کہار ، چوا سیدن شاہ کی سیر بھی کی ۔ کلر کہار اور چوا سیدن شاہ کے درمیان ایک سڑک تھی ۔ ڈلوال سڑک کے ایک طرف اور دوالمیال دوسری طرف تھا ۔ جمعہ کی ادائیگی کے لئے ڈلوال سے دوالمیال کا پیدل سفر ابھی کل کی بات لگتی ہے ۔ حضرت قاضی ملک عبدالرحمان صاحب کا خطبہ جمعہ اور پر شفقت ملاقات ۔ میجر آفتاب صاحب کی پر لطف گفتگو اور ہنسی اس سفر ڈلوال کی انمول یادوں میں شامل ہے ۔ سر شام خنک فضاء میں راجہ بیرم خان صاحب کی علاقہ کی تاریخ ساز گفتگو نے مجھ سے اجنبی ہونے کا تاثر چھین لیا ۔ راجہ عطاء اللہ خان صاحب جنگلوں کے سر قلم کرنے سے فرصت ملنے پر ربوہ اتے تو گول کمرہ میں لگنے والی مجلس میں ان کے پدرانہ شفقت بھرے رویہ سے مجھے بھی عزیز من ہونے کا احساس ملتا ۔ جیسا کہ میں نے کہا راجہ نصراللہ خان کی ربوہ آمد اور میری ربوہ سے روانگی تو چل میں آیا کے ماحول میں ہوئی ۔ ہمارے درمیان اس طور تفصیلی گفتگو تو نہ ہو سکی جو ان کے برادران اکبر کا خاصا رہا ۔ البتہ جب تک راجہ ناصر پاکستان میں رہے ان کی وساطت سے مجھے راجہ نصر اللہ خان سے نیاز حاصل رہا ۔ لیکن اس سے بڑھ کر ان کی قلمی خدمات نے میرے دل کو موہ لیا ۔ لوگ اپنے اور اپنے خاندان پر مضامین لکھتے ہیں ۔ راجہ نصراللہُ خان کا قلم ان قومی ہیروز کے لئے الفاظ کے موتی پروتا رہا جن کی خدمات سے عقیدہ کے اختلاف کی بناء پر آنکھیں چرائی گئیں ۔ راجہ صاحب مرحوم کی تالیف “ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں جماعت احمدیہ کا کردار “ ایک معرکہتہ الآرا ءُ تصنیف ہے ۔ ان کی محنت نے مستقبل کے مورخ کا کام آسان کر دیا ۔ ہر بشر نے خاک

میں مل جانا ہے لیکن قلمکار اور مورخ کی محنت اس کے نام کو زندہ رکھتی ہے ۔ راجہ نصراللہ خان بھی انہی میں سے تھے ۔

آج پوری دنیا میں احمدی ادب کے قدر دان سلطان القلم کی فوج کے اس سپاہی کے بچھڑ جانے پر غم زدہ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ ان کی خدمت کو قبول کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا ہو

آمین ۔ والسلام سوگوار۔

عرفان احمد خان جرمنی

Sponsored

Memory Wall

Words and memories shared by our community.

NA
Nasir Ahmad Vence· Canada
11 days ago
راجہ نصراللہ خان کا انتقال ، لاریب ایک دور اور ایک تہذیب کا گزر جانا ہے ۔ خاکسار کے ہم زلف راجہ رشید احمد المعروف "رشدی " ( ابن راجہ نذیر احمد صاحب ظفر ، مرحوم آف " راجہ ہومیو اور کیوریٹو کپمنی ، ربوہ ") کے سگے ماموں تھے ۔ خاکسار ، مکرم پروفیسر راجہ نصراللہ خان صاحب کی تحریرات کا بیحد مداح تھا ۔ ان کی دو نہایت مفید کتب اس وقت بھی میرے پاس ہیں ۔ جن میں سے ایک : " تعمیر و ترقئ پاکستان --- اور -- جماعت احمدیہ " مضامین لکھتے اور جماعت کے خلاف مخالفین کے بہتانات کے جواب دیتے وقت ، حوالہ جات وغیرہ دیکھنے میں بیحد کام آتی رہتی ہے ۔ ثاقب زیروی صاحب کے رسالہ ہفت روزہ " لاہور " کے علاوہ روزنامہ الفضل پاکستان میں بھی مرحوم کے مضامین خصوصی توجہ کا مرکز ہوا کرتے تھے ۔ لاریب : مرحوم راجہ صاحب ، حضرت بانئی جماعت احمدیہ علیہ السلام کے ایسے سلطان نصیر تھے تھے ، جس کے قلم سے مخالفین بھی خائف رہتے تھے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔ اور جماعت احمدیہ میں آئندہ بھی ایسے قلم کے دھنی سلطان نصیر عطا فرماتا چلا جائے ۔ آمین ثم آمین
ما
مجیب احمد خان· کراچی
12 days ago
بہت خوبصورت انداز میں آپ نے خاندان کا تعارف اور خدمات کو قلمبند کیا ھے۔۔میرے خیال میں کتاب " تعمیر و ترقی میں پاکستان میں جماعت احمدیہ کا مثالی کردار " بھی انہی کا شاہکار ھے۔اگر میں غلط نہیں ھوں تو۔۔ اس پر انکا نام "پروفیسر محمد نصراللہ راجا" رقم ھے۔ اللہ تعالٰی ان سے مغفرت و رحم کا سلوک فرمائے درجات بلند فرمائے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
حخ
حمیدالدین خوشنویس· ربوہ
12 days ago
عزیزی عرفان بہت اچھا اور خوبصورت تعارف کروایا برادرم محترم راجا نصراللہ خان مرحوم کا آپ نے ۔ آپ کے ساتھ ایک تاریخ ساز اختتام کو پہنچا ۔ شکریہ
حخ
حمیدالدین خوشنویس· ربوہ
12 days ago
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ میرے لئے برادرم محترم راجا نصراللہ خان صاحب کی المناک وفات انتہائی دلی صدمہ کا باعث بنی اور مجھ پر بجلی گرا گئی میرے ساتھ بھائیوں سے بڑھ کر اخوت کا تعلق تھا اللہ تعالی آپ سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے ۔ جملہ لواحقین کو صبر جمیل دے اور مرحوم کی نیکیوں کو اپنی زندگیوں میں جاری رکھنے کی توفیق دے ۔ امین یا ارحم الراحمین حمیدالدین خوشنویس 137- ناصراباد شرقی ربوہ
AM
Abdul Malik· Jhang, Pakistan
12 days ago
آہ ! یار من . ہیون ھاوس سکول والے جو مصنف تھے اور بڑی پیاری گفتگو کرتے تھے. کئی دنوں سے دل کر رھا تھا کہ راجا مرحوم و مغفور سے کم از کم فون پر ہی بات کر لوں. خلیل قمر کو موصوف کی رحلت کا معلوم ھوا ھو گا. بتا دیا ھوتا تو جنازہ پڑھنے جاتا ! إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ان کے ڈاکٹر بیٹے کو فون پر تعزیت کرتا ھوں. گھٹنوں میں تکلیف سے ایک عرصہ سے چلنے پھرنے سے معذور تھے. تین چار سال قبل ان کے گھر جا کر ملا تھا. بلانے والا ھے سب سے پیارا اے دل اسی پیئے جاں فدا کر از حد افسوس ھوا. احمدیت اور استاذی المکرم ثاقب زیروی مرحوم کی نسبت سے ہم پیر بھائی ھیں. ہفتہ وار " لاھور" میں چھپتے تھے. اب ایسا فورم ہی میسر نہیں رھا !! آ اے گل مل کے کریں آہ و زاریاں
DS
Dr. Saleem U Rehman· Canada
12 days ago
راجہ نصراللہ خان سے 1992 میں اپنے دوست راجہ ناصر احمد خان کے ذریعے میرا تعارف ھوا۔ ناصر نے اپنے بڑے بھائی کی ایک ادبی تحریر "درد بھرے زیتون" دکھائی اور ھم مے اس پر گفتگو بھی کی ۔ غالب گمان ھے کہ انہوں نے کسی انگریزی تحریر سے عمدہ اردو ترجمہ کیا تھا۔ حضرت چوہدری سر ظفراللہ خان پر انٹرویوز کی شکل میں ان کا موقر کام موجود ھے۔ میں نے اپنے دوست راجہ ناصر کا پنسل پورٹریٹ بنایا تو وہ اسے اتنا پسند آیا کہ اس نے اپنے ڈرائنگ روم میں آویزاں کردیا۔ مرحوم راجہ نصراللہ خان سے ملاقات ھوئی اور ذکر آیا کہ یہ وھی سلیم الرحمن ھے جس نے ناصر کی تصویر بنائی تھی، تو مجھ مل کر بہت خوش ھوئے اور کہنے لگے "کمال تصویر کھچی اے تسی " بہت قابل قدر وجود تھے۔ اللہ تعالٰی غریق رحمت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین۔

Leave a tribute

Tip: you can type directly, or attach a PDF — the document will be displayed inside the tribute. Urdu/Arabic text aligns right automatically.

Up to 5 files total. Images max 10 MB, videos max 50 MB.